ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو کے بائیکم پاڑی سے 2کروڑ لاگت کی 4ٹن سرخ صندل ضبط : 5گرفتار ، کلیدی ملزم فرار

منگلورو کے بائیکم پاڑی سے 2کروڑ لاگت کی 4ٹن سرخ صندل ضبط : 5گرفتار ، کلیدی ملزم فرار

Fri, 10 Jan 2020 20:13:37    S.O. News Service

منگلورو:10؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)آندھراپردیش سے تھائی لینڈکو سپلائی کرنےکی غرض سے منگلورو کے بائیکم پاڑی گودام میں ذخیرہ کی گئی 2کروڑ روپئے لاگت کی4ٹن  سرخ صندل لکڑیوں کو شمال زون کے اے سی پی کے یو بیلیپا کی قیادت والی پولس ٹیم پتہ لگا کر 5لوگوں کو گرفتارکیاہے۔

ملزمان کی شناخت اُلال کولاپو کے شیخ تبریز، کاؤور کے راکیش شٹی، توکوٹو کے لوہیت ، کلپٹد کے فاروق اور حسین کے طورپر کی گئی ہے۔ کلیدی ملزم بنگلورو کا مکین پردیپ فرار بتایاگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولس نےجال بچھایا ہے۔ آندھراپردیش سے کنٹینر کے ذریعے بائیکم پاڑی گودام میں جمع رکھے جانےکی مصدقہ خبر پر پولس نے کارروائی  کی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ گرفتارشدہ سبھی ملزم سرخ  صندل کی سپلائی میں تعاون کئے ہیں۔ تھائی لینڈمیں سرخ صندل کو قیمتی بتایا جاتاہے۔ جس کے لئے ایم ٹی پی کے ذریعے جہاز  میں لے جانےکی تیاری تھی۔ سٹی پولس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرش کی رہنمائی میں ڈی سی پی ارونگیاگری ، ٹرافک اینڈ کرائم ڈی سی پی لکشمی گنیش کی نگرانی میں اے سی پی بیلی ایپا کی قیادت والی پنمبور پولس انسپکٹر عزمت کی پولس ٹیم کارروائی میں شریک تھی۔

 


Share: